سوات،ڈرائیورز کو پروموشن اور ٹائم سکیل دیا جائے، آل گورنمنٹ ڈرائیورز ایسوسی ایشن کامطالبہ

اتوار 10 اگست 2025 16:00

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)آل گورنمنٹ ڈرائیورز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صدر فاروق احمد اور چیئرمین منظور خان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ڈرائیورز کو پروموشن اور ٹائم سکیل دینے کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل اور رسک الانس بھی فراہم کرے۔ سیدو ہسپتال کے ہال میں سوات کی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈرائیور ساتویں سکیل میں بھرتی ہوتا ہے اور اسی سکیل میں ریٹائر ہو جاتا ہے، جو سراسر ناانصافی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سوات کے صدر دلاور خان، جنرل سیکرٹری خالد سعید اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ صوبے بھر کے ڈرائیوروں کو منظم کر کے لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے، اور تمام سرکاری محکموں کے ڈرائیوروں کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ڈرائیور تمام محکموں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اس لیے حکومت کو چاہیے کہ ان کے مسائل فوری حل کرے تاکہ انہیں اپنے جائز حقوق کے لیے احتجاج پر مجبور نہ ہونا پڑے۔