نیپال میں یو ایس ایڈ کی کٹوتی کے بعد ایل جی بی ٹی پلس کمیونٹی کی پہلی پرائیڈ ریلی

DW ڈی ڈبلیو اتوار 10 اگست 2025 19:00

نیپال میں یو ایس ایڈ کی کٹوتی کے بعد ایل جی بی ٹی پلس کمیونٹی کی پہلی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 اگست 2025ء) نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو میں منعقد ہونے والی یہ ریلی گئی جاترا فیسٹیول کے موقع پر نکالی گئی، جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ یہ تہوار روایتی طور پر مرحومین کی یاد میں منایا جاتا ہے، لیکن اب جنسی اقلیتوں کے وجود اور شناخت کے بھرپور مظاہرے کا ایک رنگین پلیٹ فارم بھی بن چکا ہے۔

یہ ریلی ایک ایسے وقت میں منعقد ہوئی ہے جب امریکی فنڈنگ میں کٹوتی کے باعث نیپال میں LGBTQ+ کمیونٹی کے لیے کام کرنے والے کئی مراکز بند ہو چکے ہیں۔

USAID اور دیگر امریکی ادارے برسوں سے HIV کی روک تھام، محفوظ جنسی مشاورت، اور طبی سہولیات جیسے اقدامات میں مدد فراہم کرتے رہے، لیکن ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں ان فنڈز میں کمی نے اس کمیونٹی کو شدید متاثر کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ پرمپ کے دور میں نیپال میں یو ایس ایڈ کا دفتر بند کر دیا گیا۔

سمرن شیرچن، ایک سرگرم کارکن، نے ریلی میں کہا، ''ہماری برادری کے لیے میسر خدمات بری طرح متاثر ہوئی ہیں، لیکن ہم مایوس نہیں۔ ہمیں امید ہے کہ متبادل ذرائع سے دوبارہ اپنی کمیونٹی کی خدمت کر سکیں گے۔‘‘

نیپال، جو ایشیا کا پہلا ایسا ملک ہے جس نے آئینی طور پر جنسی رجحان کی بنیاد پر امتیاز کو ممنوع قرار دیا، اب ایک نئے چیلنج کا سامنا کر رہا ہے۔

پچھلے کچھ سالوں میں، نیپال کی LGBTQ+ کمیونٹی نے تیزی سے ترقی کی ہے۔ اب یہ وسائل کی کمی کے باوجود حقوق کی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم مصصم رکھتی ہے۔ 2015 ء میں نیپال کے آئین کے تحت ہم جنسوں کی شادی کی قانونی اجازت دے دی گئی تھی۔

ادارت: افسر اعوان

متعلقہ عنوان :