سیال شریف کے صاحبزادہ کے تین نواسوں کو تونسہ شریف میں زہر دے دیا گیا

اتوار 10 اگست 2025 20:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)سیال شریف کے صاحبزادہ کے تین نواسوں کو تونسہ شریف میں زہر دے دیا گیا، جن کو پوسٹمارٹم کے بعد سپرد خاک کر دیا اور پولیس مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا کے آستانہ سیال شریف کے صاحبزادہ شمس الحق کے تونسہ شریف میں تین نواسوں سابق امیدوار قومی اسمبلی خواجہ غیاث اللہ کے بچوں چار سالہ معین، اڈھائی سالہ گل محمد اور پندرہ ماہ کے محمد عمر کو زہر دے دیا گیا ،جس سے ان کی موت ہو گئی۔

جن کو پوسٹمارٹم کے بعد سپردخاک دے دیا گیا اور بچوں کو زہر دیئے جانے کا شبہ پولیس مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔اس واقعہ میں تین بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان طارق ولایت تونسہ ہسپتال پہنچ گے اور دوران تفتیش ہر پہلو سے تحقیقات کا حکم دے دیا اور بتایا کہ مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی جبکہ مقتول بچوں کی نماز جنازہ دربار عالیہ سلیمانیہ میں تونسہ شریف میں ادا کی گئی۔