نہ بجلی، نہ پانی ، تہران کے باسی شدید گرمی میں بے حال

DW ڈی ڈبلیو اتوار 10 اگست 2025 20:20

نہ بجلی، نہ پانی ، تہران کے باسی شدید گرمی میں بے حال

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 اگست 2025ء) تہران واٹر اتھارٹی کے ترجمان محمد تقی حسین زادہ نے ریاستی خبر رساں ایجنسی ISNA کو بتایا، ''یہ اب پانی کی قلت کا سوال نہیں رہا اب مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے پاس جلد ہی پانی ہو گا ہی نہیں۔‘‘

بحران کی شدت

کئی علاقوں میں 48 گھنٹے تک پانی بند رہا۔

عوامی بیت الخلاء بند کر دیے گئے ہیں۔

سبزہ زاروں کی آبپاشی ممکن نہیں رہی۔

درجہ حرارت 40 سے 50 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے باوجود ایئر کنڈیشننگ ناقابلِ استعمال ہے، کیونکہ بجلی کی بندش بھی جاری ہے۔

محدود وسائل

حکومت نے شمال مغربی تہران میں تلیغان کے ذخائر سے پانی نکالنے کی کوشش کی ہے، لیکن وہاں بھی وسائل محدود ہیں اور صرف اکتوبر تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد تہران کو پانی کی عدم دستیابی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

شدید گرمی اورپانی کی کمی کے باعث تہران کے کئی باشندے ملک کے شمالی علاقوںخصوصاً بحیرہ کیسپین کی طرف نقل مکانی کر رہے ہیں، جہاں موسم نسبتاً معتدل ہے۔

قومی سطح پر اثرات

ایران کے 50 سے زائد شہروں میں پانی کی بندش 24 سے 48 گھنٹے تک جاری ہے۔

حکومت بحران سے نمٹنے کے لیے کام کے دن کم کر کے ہفتے میں چار دن کرنے اور اضافی تعطیلات دینے پر غور کر رہی ہے۔

مذہبی حلقے عوام کو صبر اور خدا کی رضا کی تلقین کر رہے ہیں، تاکہ عوامی غصے اور بے چینی کو کم کیا جا سکے۔

ادارت: افسر اعوان