سیالکوٹ پولیس کی کارروائیاں، پانچ ملزمان گرفتار

اتوار 10 اگست 2025 20:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) سیالکوٹ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے 11کلو منشیات اور 40لٹر شراب برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان سیالکوٹ پولیس کیمطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ ملنگ چوک سے پولیس دوران گشت ایک کیری ڈبہ جسے فلک شیر چلا رہا تھاکو روک کر چیک کیا تو اس سے 11کلو چرس برآمد ہو ئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ دیگر واقعات میں پولیس نے تھانہ مراد پور کے علاقہ سے ارمان سے10لٹر شراب، اور تھانہ قلعہ کالر والہ کے علاقہ سے نذیر احمد سے 10لٹر، نشاط سے10لٹر اور خالد سے10لٹر شراب برآمد کرکے انہیں گرفتارکیا اور مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :