سیالکوٹ، گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کی طالبہ نے کرتارپور پر دل موہ لینے والی ڈاکومنٹری تخلیق کر دی

پیر 11 اگست 2025 11:42

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی ہونہار طالبہ نے کرتارپور پر ایک شاندار اور دل موہ لینے والی مختصر دورانیہ کی ڈاکومنٹری تخلیق کر دی۔ اس ڈاکومنٹری کا سب سے حسین پہلو یہ ہے کہ اسے ایسے دلکش کیمرہ اینگلز سے فلمایا گیا ہے کہ ناظرین تعریف کیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے، ڈاکومنٹری کے ہر فریم میں محنت، جذبہ اور فن کی خوبصورتی جھلکتی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر شعبہ پریس میڈیا کے مطابق گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ ایک ایسا ادارہ ہے جو اپنی طالبات کو محض تعلیم ہی نہیں بلکہ تخلیق، فن اور جدت کی دنیا میں بھی اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے، یہاں خواب حقیقت بنتے ہیں اور صلاحیتیں روشنی کا روپ دھارتی ہیں۔وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر اپنی طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو نہ صرف سراہتی ہیں بلکہ انہیں پروان چڑھانے کے لیے ہر ممکن حوصلہ افزائی بھی کرتی ہیں۔