کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان کا ڈپٹی کمشنر آفس کا دورہ

پیر 11 اگست 2025 12:46

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) کمشنرملتان ڈویژن عامر کریم خان نے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مبشررحمان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس کا دورہ کیا۔انہوں نے سالانہ ترقیاتی اسکیم کے تحت منظور شدہ منصوبے پر بریفنگ لی۔کمشنر ملتان نے ڈی سی آفس میں دو بلاکس کی تعمیراتی سائٹ کا معائنہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمارتیں عوامی سہولیات اور سرکاری دفاتر کی ضرورت کو مدنظر رکھ کر بنائی جائیں۔انہوں نے تعمیر میں ملتانی ثقافت کے پہلوؤں ،کشادگی اور خوبصورتی کو شامل کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے بریفنگ میں بتایا کہ دو سو ملین روپے کی ابتدائی اسکیم بورڈ آف ریونیو سے منظور ہو چکی ہے۔پہلا بلاک اے سی صدر آفس، سٹاف آفس، عدالت اور مختلف برانچز پر مشتمل ہوگا۔

جنرل برانچ، انگلش برانچ، ڈائری ڈسپیچ برانچ اور دیگر دفاتر شامل ہوں گے۔دوسرا بلاک اے سی ایچ آر ایم، اے سی ہیڈ کوارٹر ،جی اے آر آفس اور سیکرٹری آر ٹی اے آفس پر مشتمل ہو گا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ دونوں بلڈنگز ڈبل سٹوری ہوں گی۔پہلی بلڈنگ اے سی آفس کے دائیں جانب پرانے انگلش برانچ کی جگہ تعمیر ہو گی۔دوسری بلڈنگ پرانے ریکارڈ روم کی جگہ اے ڈی سی آفس کے سامنے تعمیر ہو گی۔