جشن آزادی کی آمد، جگہ جگہ قومی پرچموں، جھنڈیوں، سٹکرز، بیجز کے سٹالز پر خرید وفروخت جاری

پیر 11 اگست 2025 13:13

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) جمعرات14اگست کو جشن آزادی کی آمد کی مناسبت سے فیصل آباد ڈویژن کے تمام بڑے و چھوٹے شہروں میں جگہ جگہ قومی پرچموں، جھنڈیوں، سٹکرز، بیجز، ہیٹس، ٹی شرٹس اور اسی نوعیت کے دیگر سامان کے سٹالز سج گئے ہیں جہاں بڑی تعداد میں جشن آزادی سے متعلقہ انتہائی خوبصورت، دلکش، دیدہ زیب، آرائشی ساما ن فروخت کیلئے رکھا گیا ہے جس میں بچے،بوڑھے اور جوان بھر پور دلچسپی لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب تمام اہم سیاسی جماعتوں نے بھی جشن آزادی کی تقریبات پروقار طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ مذکورہ جماعتوں کے قائدین نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جشن آزادی کے موقع پر بے جا ا صراف سے گریز اور اپنی رقوم و عطیات غریب، نادار، بے سہارا، یتیموں، مسکینوں، بیوگان اور مستحق افراد کو فراہم کریں تاکہ وہ بھی جشن آزادی کی خوشیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں۔

متعلقہ عنوان :