دیر لوئر،ڈرگ انسپکٹر نے تالاش میں میڈیکل سٹوروں کا معائنہ کیا

پیر 11 اگست 2025 13:19

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) وزیراعلی خیبرپختونخواہ کے عوامی ایجنڈا کے تحت غیر معیاری اور قانونی ادویات کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ، اس سلسلے میں ڈرگ انسپیکٹر حیدر علی اور ڈاکٹر عمران الحق نے تالاش میں میڈیکل سٹورز کا معائنہ کیا اور مشتبہ ادویات برآمد کیں، جن کے نمونے لے کر ٹیسٹ اور تجزیہ کے لیے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پشاور بھجوائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد کی گئیں، بغیر لائسنس ادویات بیچنے والوں کی خلاف مقدمات درج کے گئے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت مقدمات کی جانچ پڑتال کے بعد مزید کاروائی کے لے کوالٹی کنٹرول بورڈ پشاور کو بھجوائی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :