گیبریلا ڈابرووسکی اور ایرن روٹلف سنسناٹی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں داخل

پیر 11 اگست 2025 13:49

گیبریلا ڈابرووسکی اور ایرن روٹلف سنسناٹی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز مقابلوں ..
اوہائیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)کینیڈا کی ٹینس کھلاڑی گیبریلا ڈابرووسکی اور ان کی نیوزی لینڈ کی جوڑی دار ایرن روٹلف پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی۔فاتح جوڑی نے ابتدائی رائونڈ میچ میں تائیوان کی ٹینس کھلاڑی ہیش سو وائی اور ان کی جاپانی جوڑی دار اینا شیبہارا کو شکست دی۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ٹی اے کے زیراہتمام سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکی ریاست اوہائیو میں جاری ہیں۔ویمنز ڈبلز مقابلے کے ابتدائی رائونڈ میں کینیڈا کی ٹینس کھلاڑی گیبریلا ڈابرووسکی اور ان کی نیوزی لینڈ کی جوڑی دار ایرن روٹلف پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تائیوان کی ٹینس کھلاڑی ہیش سو وائی اور ان کی جاپانی جوڑی دار اینا شیبہارا کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7اور 5-7سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔