ڈبلیو ٹی اے سنسناٹی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ،کوکوگف ،جیسکا پیگولا،جیسمین پاؤلینی اور باربورا کریجیکووا تیسرے رائونڈ میں داخل

پیر 11 اگست 2025 14:37

ڈبلیو ٹی اے  سنسناٹی اوپن     ٹینس ویمنز سنگلز ،کوکوگف ،جیسکا پیگولا،جیسمین ..
اوہائیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) امریکا کی نامور ٹینس سٹار عالمی نمبر ٹواور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈکوکوگف،امریکی ٹینس سٹار جیسکا پیگولا ،اٹلی کی ٹینس کھلاڑی جیسمین پاؤلینی اور جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار باربورا کریجیکووا ڈبلیو ٹی اے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔

کوکوگف نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں چین کی ٹینس کھلاڑی وانگ ژینیوکو شکست دی،امریکی ٹینس سٹار جیسکا پیگولا نے آسٹریلوی حریف کھلاڑی کمبرلی بریل کو مات دی جبکہ اٹلی کی ٹینس کھلاڑی جیسمین پاؤلینی نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں یونانی حریف کھلاڑی ماریہ سکاری کو شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر میسن کے لنڈنر فیملی ٹینس سینٹر میں ڈبلیو ٹی اے کا ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ 21 سالہ نامور امریکی ٹینس سٹار، کوکوگف نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کی ٹینس کھلاڑی وانگ ژینیوکو سٹریٹ سیٹس میں 3-6اور 2-6 سے نہ صرف شکست د ی بلکہ ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے تیسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا،31 سالہ میزبان ٹینس سٹار،ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ جیسکا پیگولا نے بھی دوسری رکاوٹ عبور کر لی، انہوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلوی حریف کھلاڑی کمبرلی بریل کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سے ہرا کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

اٹلی کی ٹینس کھلاڑی جیسمین پاؤلینی نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں یونانی حریف کھلاڑی ماریہ سکاری کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(2-7)اور 6-7(5-7)سے شکست دے کرتیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔دوسرے رائونڈ کے ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار باربورا کریجیکووا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے یوکرین کی ایلینا سویٹولینا کو 6-2، 4-6 اور 3-6 سے مات دی اور تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔\932

متعلقہ عنوان :