مغوی کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت، عدالت نے درخواست نمٹا دی

پیر 11 اگست 2025 15:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں مغوی کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار نے پولیس کے اقدامات سے مطمئن ہو کر درخواست واپس لے لی۔ جسٹس راجہ غنضفر علی خان نے شہری شیر نواز گل کی درخواست پر سماعت کی، جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کی بازیابی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل رانا محمد عمران انجم نے پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے مغوی کی بازیابی کے لیے کیے گئے اقدامات سے متعلق تفصیلات فراہم کیں۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وہ پولیس کے اقدامات سے مطمئن ہیں اور اب کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتے۔ اس پر عدالت نے درخواست واپس ہونے کی بنیاد پر کیس نمٹا دیا۔