عراق، کلورین گیس کے اخراج سے 600 سے زائد زائرین کی حالت غیر

کربلا میں کلورین گیس کے اخراج سے دم گھٹنے کے 621 کیسز رپورٹ ہوئے،وزارت صحت

پیر 11 اگست 2025 16:38

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)عراق میں کلورین گیس کے اخراج کے باعث 600 سے زائد زائرین کی حالت غیر ہوگئی، سانس لینے میں دشواری کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں تمام متاثرین کو طبی امداد دی گئی۔

(جاری ہے)

عراقی وزارت صحت کے مطابق کربلا میں کلورین گیس کے اخراج سے دم گھٹنے کے 621 کیسز رپورٹ ہوئے۔وزارت نے بتایا کہ تمام مریضوں کو فوری علاج فراہم کیا گیا اور وہ صحتیاب ہو کر اسپتال سے گھر واپس چلے گئے۔یہ واقعہ رات کے وقت کربلا اور نجف کے درمیان راستے پر واقع ایک واٹر ٹریٹمنٹ اسٹیشن میں کلورین گیس کے اخراج کے باعث پیش آیا۔