پاک ڈونرز کی جانب سے کویت میں 30ویں بلڈ ڈونیشن ڈرائیو کامیابی سے انعقاد

بدھ 13 اگست 2025 17:33

پاک ڈونرز کی جانب سے کویت میں 30ویں بلڈ ڈونیشن ڈرائیو کامیابی سے انعقاد
کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست 2025ء) پاک ڈونرز نے، سنٹرل بلڈ بینک جابریہ کے تعاون سے، اپنا 30واں بلڈ ڈونیشن ڈرائیو جمعہ، 8 اگست 2025 کو کامیابی کے ساتھ منعقد کیا جس میں 180 سے زائد ڈونرز نے خون عطیہ کرنے کے لیے رجسٹریشن کی۔ شرکاء میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد کے ساتھ ساتھ مختلف دیگر قومیتوں کے ڈونرز بھی شامل تھے، جس نے انسانیت کی خدمت کے لیے سرحدوں سے ماورا جذبے کو اجاگر کیا۔

پاک ڈونرز ٹیم نے تمام پاکستانی معزز شخصیات، مہمانوں اور ڈونرز کو خوش آمدید کہا۔ "دن کے ہیروز" – یعنی ڈونرز – کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا گیا جن کی قربانیاں بے شمار زندگیاں بچاتی ہیں۔ پاک ڈونرز کی خواتین وِنگ نے کیمپ کی کامیابی میں اہم اور فعال کردار ادا کیا۔ اس موقع کو مزید وقار بخشنے کے لیے گرین ہینڈ انوائرنمنٹل ٹیم اور پاکستان ویمن فورم (PWF) کے خواتین وفد نے کیمپ کا دورہ کیا اور رضاکارانہ خون عطیہ کرنے کے اس عظیم مقصد کے فروغ میں پاک ڈونرز کی کاوشوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

 
پاک ڈونرز نے مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کا بھی دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے آگاہی پیدا کرنے اور اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں فعال کردار ادا کیا۔ ٹیم نےپروگرام کے اسپانسرز کو بھی بہتریں الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، جن کی مستقل حمایت ایسے پروگراموں کو ممکن بناتی ہے۔ یہ سنگ میل 30واں بلڈ ڈونیشن ڈرائیو پاک ڈونرز کے اس غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے، "ہر خون کا مالک، خون کا عطیہ دینے والا ہونا چاہیے" – جسکا مقصد انسانی زندگیاں بچانا، اتحاد کو فروغ دینا، اور باقاعدہ رضاکارانہ خون عطیہ کرنی کی مہم کو اجاگر کرنا ہوتا ہے۔