Live Updates

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

منگل 12 اگست 2025 16:45

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات نے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات (این سی ایم)نے جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے علاقوں میں تیز ہواں کے ساتھ ژالہ باری اور بارشوں کا امکان ہے۔بارشیں اگلے کچھ دن تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تیز بارشوں کی وجہ سے اچانک سیلاب کا بھی خدشہ ہے، نشیبی اور پہاڑی علاقوں میں رہنے والے افراد کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ مدینہ منورہ، تبوک، الجوف، شمالی سرحدوں اور نجران کے علاقوں میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ مشرقی صوبے،ریاض اور قصیم میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سعو دی عرب کے محکمہ شہری دفاع اور موسمیات نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نشیبی علاقوں، برساتی نالوں اور وادیوں سے دور رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات