ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپر کوہستان کا کومیلہ بازار کا دورہ، بچوں اور شہریوں میں قومی پرچم و بیج تقسیم کئے

پیر 11 اگست 2025 17:25

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) اپر کوہستان خائب گل نے کومیلہ بازار کا دورہ کیا اور بچوں و شہریوں میں قومی پرچم اور بیج تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قومی پرچم اور بیج تقسیم کرنے کا مقصد یوم آزادی کی خوشیوں کو مزید بڑھانا اور جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی دکانوں کو سبز و سفید رنگوں سے مزین کریں تاکہ پورا بازار جشن آزادی کے رنگوں میں ڈھل جائے۔

متعلقہ عنوان :