میلاد مصطفےٰ ؐکمیٹی سکھر کے بانی چیئرمین غیاث الدین قادری کی زیر قیادت جشن آزادی اور معرکہ حق کی خوشی میں تقریبات کا سلسلہ جاری

پیر 11 اگست 2025 17:25

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) میلاد مصطفےٰ ؐکمیٹی سکھر کے بانی چیئرمین غیاث الدین قادری کی زیر قیادت 78 واں جشن آزادی اور معرکہ حق میں شاندار کامیابی کی خوشی میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق گزشتہ روز غیاث الدین قادری نے شہر کے مختلف علاقوں انڈسٹریز ایریاز گولیمار اور سائیٹ ایریا میں قائم گھروں، جھونپڑیوں ، دکانوں، چائے کے ہوٹلز اور کیبن وغیرہ میں جاکر چھوٹے بڑے قومی پرچم ، جھنڈیاں اور بیجز تقسیم کیئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ پرچم ہماری شناخت ہے ہماری پہچان اور ہماری شان ہے، جشن آزادی کے موقع پر ہر جگہ ہر مقام پر سبز ہلالی پرچم لہرانا ہے، 14 اگست کو کوئی گھر ، کوئی دکان ، کوئی آفس ، کوئی ہوٹل ایسا نہ ہو جہاں قومی پرچم نہ ہو، ہر ایک جگہ کو قومی جھنڈے سے مزین کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکھر شہر میں ہرطرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے مگر شہر کے اطراف میں جھنڈوں کی کمی تھی جسے ہم نے پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس موقع پر میلاد مصطفےٰ ؐکمیٹی سکھر اور میلاد مصطفےٰؐ کمیٹی یوتھ ونگ کے عہدیداران بھی ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :