ایکواڈور کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک

فائرنگ کا واقعہ ساحلی صوبے گوایاس کے دیہی علاقے سانتا لوسیا میں پیش آیا

پیر 11 اگست 2025 17:40

کیوٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں قائم ایک نائٹ کلب میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ملک کے سب سے خطرناک سمجھے جانے والے ساحلی صوبے گوایاس کے دیہی علاقے سانتا لوسیا میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ بھاری ہتھیاروں سے لیس مشتبہ افراد موٹر سائیکلوں اور 2 گاڑیوں میں آئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص اسپتال میں دم توڑ گیا، فائرنگ سے ہلاک افراد کی عمریں 20 سے 40 سال کے درمیان تھیں۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :