پنجاب انڈر 17 ہاکی ٹیم کی تشکیل کیلئے ملتان ڈویژن سے حتمی ٹرائلز کےلئے 11 کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل

پیر 11 اگست 2025 18:03

پنجاب انڈر 17 ہاکی ٹیم کی تشکیل کیلئے ملتان ڈویژن سے حتمی ٹرائلز کےلئے ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) پنجاب انڈر17 ہاکی ٹیم کی تشکیل کیلئے صوبائی سطح پرٹرائلزمیں ملتان ڈویژن سے 11 کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل ہوگیا۔منتخب کھلاڑیوں کو 19 اگست کو دوپہر دو بجے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہورمیں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔یہ کھلاڑی پنجاب سطح پر ہونے والے حتمی ٹرائلزمیں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

جہاں پنجاب کے 9 ڈویژنوں سے منتخب کیے گئے کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔

دریں اثناملتان ڈویژن کے کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ٹرائلزکا اہتمام متی تل آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم ملتان میں کیا گیا۔سلیکشن کمیٹی میں ڈویژنل سپورٹس آفیسرعطاء الرحمٰن،کامران شریف چوہدری،کاشف علی اورعبدالسعید پرمشتمل تھی۔ ٹرائلز میں مجموعی طور پر38 کھلاڑیوں نے حصہ لیاجن میں سے پنجاب سطح پرحتمی ٹرائلز کےلئے 11 کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

متعلقہ عنوان :