ڈسکہ شہروگردونواح میں سبز پرچموں ، جھنڈیوں کے سٹال لگ گئے

پیر 11 اگست 2025 18:08

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) ڈسکہ شہروگردونواح میں سبز پرچموں اور جھنڈیوں کے سٹال لگ گئے۔ سٹالز پر بچوں کی خریداری کا رش بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری عمارات کو بھی سبز اور سفید رنگ کے برقی قمقموں سے سجادیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر آفس سمیت تمام سرکاری عمارتوں پر سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے ہیں ۔ جشن آزادی پر سرکاری عمارتوں پر پرچم کشائی کی جائے گی اور مختلف تقریبات منعقد ہوں گی جبکہ مختلف محکمے ملی نغموں، تقریری مقابلوں، ثقافتی تقریبات اور کھیلوں کے مقابلوں سمیت مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کریں گے۔