ایس ایس پی سیف سٹی ریجن گوجرانوالہ عرفان الحق سلہریا کا سیف سٹی سیالکوٹ کا دورہ

پیر 11 اگست 2025 19:33

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) ایس ایس پی سیف سٹی ریجن گوجرانوالہ (ریجنل آپریشنز کمانڈر سیف سٹی گوجرانوالہ) عرفان الحق سلہریا نے پیر کو سیف سٹی سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ ایس آپریشنز کمانڈر سیف سٹی سیالکوٹ ڈی ایس پی ساجد حمید ورک اور منیجر سیف سٹی عادل محمود نے اُن کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران انہیں سیف سٹی پراجیکٹ کی تمام اہم خصوصیات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جن میں مصنوعی ذہانت سے لیس کیمرے، 15 مربوط نظام، پینک بٹنز، مفت عوامی وائی فائی، اور ایمرجنسی بلڈ بینک شامل ہیں۔

اس موقع پر انہیں سیف سٹی سیالکوٹ کی کارکردگی اور نمایاں کامیابیوں كی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ایس ایس پی سیف سٹی گوجرانوالہ عرفان الحق سلہریا نے سیف سٹی سیالکوٹ کی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور نظام کی مؤثر کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے ان کی مسلسل محنت اور کوششوں کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :