لاہورہائیکورٹ : پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت کے لیے ڈی سی کو حکم

پیر 11 اگست 2025 21:45

لاہورہائیکورٹ : پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت کے لیے ڈی سی کو حکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی جانب سے 14 اگست کو ورکرز کنونشن کی اجازت کے لیے درخواست پر ڈی سی لاہور کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس خالد اسحاق نے پی ٹی آئی کارکن اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی، جس میں پنجاب حکومت کی نمائندگی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ خان لودھی نے کی، جبکہ درخواست گزار کے وکیل سردار خرم لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران عدالت نے پوچھا کہ یہ جلسہ کب ہوگا وکیل نے جواب دیا کہ یہ جلسہ نہیں بلکہ ورکرز کنونشن ہے جو 14 اگست کو منعقد ہوگا۔ عدالت نے معاملہ ڈپٹی کمشنر لاہور کو بھیج کر انہیں ہدایت دی کہ وہ کل صبح 11 بجے تک اجازت سے متعلق فیصلہ کریں۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے فیصلے سے اتفاق کیا۔