ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس

پیر 11 اگست 2025 20:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف بھی موجود تھے ۔گذشتہ روز منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کو براہ راست ریلیف فراہم کرنے کے لیے اشیاء و خورد و نوش کی قیمتوں پر سخت کنٹرول کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پیرا اتھارٹی کو مکمل اختیارات دیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ چھوٹے دکانداروں پر کریک ڈاؤن کی بجائے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے ماہانہ بنیادوں پر اشیاء خوردونوش کے ریٹس کااز سر نو جائزہ لے کر نئے ریٹس جاری کئے جا رہے ہیں تاکہ عوام اور تاجر برادری کو ریلیف دیا جا سکے اور مڈل مین کا کردار مکمل ختم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

وسیم حامد سندھو نے اجلاس میں ہدایت کی کہ تمام ضلعی افسران اپنے علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ انسپیکشن کریں اور جرمانوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے ساتھ بڑے گراں فروشوں کو حوالات میں بند کریں تاکہ ذخیرہ اندوزوں کو واضح پیغام دیا جا سکے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف کی جانب سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :