ملتان، معرکہ حق اور جشن آزادی کی مناسبت سے انٹر ڈویژن ویمن ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح

پیر 11 اگست 2025 21:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) ملتان میں معرکۂ حق اور جشنِ آزادی کی مناسبت سے انٹر ڈویژن پنجاب ویمن ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چوہدری نے رنگارنگ تقریب میں کیا،پنجاب کے تمام ڈویژن کی ٹیموں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمانِ خصوصی ڈی جی سپورٹس پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹر ڈویژن پنجاب ویمن ہاکی ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں کو پنجاب انڈوومنٹ فنڈ میں شامل کیا جانے کے ساتھ انہیں نیشنل گیمز میں بھی شرکت کا موقع دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی نیشنل یوتھ گیمز کے ٹرائلز کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ڈی جی سپورٹس پنجاب نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور اس کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پنجاب کے تمام ڈویژن سے کھلاڑیوں کی شرکت خوش آئند ہے اور اس ٹورنامنٹ سے نئے ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم، ڈپٹی ڈائریکٹر چاند پروین، پنجاب ویمن ہاکی ایسوسی ایشن کی صدر عابدہ تنویر، سیکرٹری راحت خان سمیت دیگر شخصیات بھی شریک تھیں۔

متعلقہ عنوان :