ْڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے انٹرڈویژن پنجاب وومن ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا

ڈی جی سپورٹس پنجاب کا پرتباک استقبال کیاگیا، کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ساتھ تعارف کروایا گیا اور گروپ فوٹوز بھی بنوائے گئے انٹرڈویژن پنجاب ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے، اس ایونٹ میں شرکت کرنیوالی ٹیموں کو خوش آمدید کہتا ہوں‘ڈی جی سپورٹس پنجاب

پیر 11 اگست 2025 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)پنجاب وومن ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے ہونے والے انٹرڈویژن پنجاب وومن ہاکی ٹورنامنٹ افتتاح کردیا گیا، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، پیر کے روز رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم پہنچنے پر ڈی جی سپورٹس پنجاب کا پرتپاک استقبال کیاگیا، کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ساتھ تعارف کروایا گیا اور گروپ فوٹوز بھی بنوائے گئے، اس موقع پرپنجاب کے تمام ڈویژنز کی ٹیمیں، ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم، ڈپٹی ڈائریکٹر چاند پروین، پنجاب وومن ہاکی ایسوسی ایشن کی صدر عابدہ تنویر، سیکرٹری راحت خان ویگر نے شرکت کی ہے۔

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرڈویژن پنجاب وومن ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے اس ایونٹ میں شرکت کرنیوالی ٹیموں کو خوش آمدید کہتا ہوں، انٹرڈویژن پنجاب وومن ہاکی ٹورنامنٹ آئندہ ماہ ہونیوالی نیشنل یوتھ گیمز اور نیشنل گیمزکراچی کے لئے پنجاب کی ٹیم کا انتخاب کرنے میں کارآمد ثابت ہوگا، اس ٹورنامنٹ کے بعد پہلی نیشنل یوتھ گیمز کے ٹرائلز ہوں گے جس سے پنجاب کی ٹیم تیاری کی جائے گی، ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اس کی ترقی کیلئے بھرپوراقدامات اٹھارہے ہیں،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے مزید کہا پنجاب انٹرڈویژن پنجاب وومن ہاکی ٹورنامنٹ سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے جو مستقبل میں پنجاب اور قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے، اس ٹورنامنٹ کی میں نمایاں کاکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کو سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ میں شامل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کاکھلاڑیوں اور آفیشلز کے ساتھ تعارف کروایا گیا اور گروپ فوٹوز بھی بنوائے گئے،افتتاحی روز ہونیوالے لیگ میچز میں فیصل آباد نے گوجرانوالہ کو باآسانی9-0، ملتان نے ڈی جی خان کو 2-0، سرگودھا نے راولپنڈی کو 1-0 جبکہ لاہور نے بہالپور کو 2-0سے ہرادیا ہے۔