سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت سی ایم یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس

یوتھ انٹرن شپ پروگرام نوجوانوں کی ترقی کیلئے اہم ہے، اس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو روزگارکے مواقع ملیں گے،سیکرٹری سپورٹس پنجاب

پیر 11 اگست 2025 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت سی ایم یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ہے، اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری،ایڈیشنل سیکرٹری میاں عثمان علی اور ڈائریکٹریوتھ افیئرز عمیر حسن نے اجلاس میں شرکت کی ہے، اجلاس میں سی ایم یوتھ انٹرن شپ پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیاہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی یوتھ انٹرن شپ پروگرام نوجوانوں کی ترقی کیلئے اہم ہے، اس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو روزگارکے مواقع ملیں گے، انٹرن شپ پروگرام کا مقصد پڑھے لکھے نوجوانوں کو کارآمد شہری بنانا ہے،نوجوانوں کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہوتا ہے،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال نے مزید کہا ہے کہ یوتھ انٹرن شپ پروگرام فیزIIمیں 3ہزار نوجوانوں کو 6ماہ تک 50ہزار روپے دیئے جانے کی حکمت عملی تیار کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :