ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کے ٹیکنیکل وِنگ کا نام تبدیل کرکے ڈائریکٹوریٹ آف فورنزک لیبز رکھ دیاگیا

ڈائریکٹر ٹیکنیکل وِنگ کا عہدہ ختم کر کے ڈائریکٹر ڈی ایف ایل تعینات کر دیا گیا،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے ماتحت خدمات انجام دینگے

پیر 11 اگست 2025 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ہیڈ کوارٹرز کے ٹیکنیکل وِنگ کا نام باضابطہ طور پر تبدیل کر کے ڈائریکٹوریٹ آف فورنزک لیبز رکھ دیا گیا ۔ایف آئی اے میں ہونے والی اس تبدیلی کے تحت ڈائریکٹر ٹیکنیکل وِنگ کا عہدہ ختم کر کے ڈائریکٹر ڈی ایف ایل تعینات کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی میں ڈائریکٹر ڈی ایف ایل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے ماتحت خدمات انجام دیں گے۔

ڈی ایف ایل میں 3 بنیادی سیکشنز کویسچن ڈاکیومنٹس، الیکٹرانک ڈیوائسز اور فنگرپرنٹس شامل کیے گئے ہیں جبکہ ڈیجیٹل فورنزک لیب کویسچن ڈاکیومنٹس اور فنگرپرنٹس سیکشنز کو باضابطہ طور پر ڈی ایف ایل میں ضم کر دیا گیا ہے۔اس تبدیلی کے بعد تمام ریکارڈ، عملہ اور زیر التوا کیسز ڈی ایف ایل کے انتظام میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :