ئ*چاغی پولیس کا ضلع بھر میں کریک ڈان ڈبل سواری پر متعدد موٹر سائیکل تھانوں میں بند

پیر 11 اگست 2025 23:10

'نوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2025ء)نوکنڈی دالبندین سٹی، چاغی، نوکنڈی اور تفتان میں ڈی آئی جی رخشان ڈویزن وزیر ناصر اور ایس پی چاغی محمد عثمان سدوزئی کے احکامات کی روشنی میں پولیس کی بھرپور کارروائی، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر متعدد موٹر سائیکل تھانوں میں بند کر دیے گئیایس ایچ او سٹی دالبندین وحید بلوچ، ایڈیشنل ایس ایچ او شبیر ساسولی،ایس پی اسکواڈ انچارج نعیم اقبال ایس ایچ او تفتان انسپکٹر عبدالحکیم مینگل، ایس ایچ او چاغی غلام دستگیر اور ایس ایچ او نوکنڈی عبد القادر مینگل ،کانسٹیبل نجیب اللہ ریکی نے اپنے اپنے علاقوں میں سخت کارروائیاں کیں پولیس حکام کے مطابق، یہ کریک ڈان عوامی تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے کیا جا رہا ہے، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون پر عمل کریں اور اپنے تعاون سے امن و امان قائم رکھنے میں پولیس کا ساتھ دیں

متعلقہ عنوان :