سعودی ولی عہد اور یوکرینی صدر کی ٹیلی فونک بات چیت ، امن کوششوں بارے تبادلہ خیال

منگل 12 اگست 2025 08:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران یوکرینی بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی ولی عہد نے روس، یورکین تنازع کے حل اور مذاکرات کےلیے تمام کوششوں کی سپورٹ اور مملکت کے عزم کا اعادہ کیا۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امن کی سپورٹ کے حوالے سے سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی۔