اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال كا اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال سے کارنر میٹنگ کا انعقاد

منگل 12 اگست 2025 10:50

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال سے کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا ہے۔ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر غلام فاطمہ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی سے کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ میٹنگ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی ، سینئر فیلڈ انویسٹی گیٹر لیاقت علی ، سینئر فیلڈ آفیسر ذیشان گورائیہ اور دیگر موجود تھے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کسانوں کے حوالے سے دھان کی فصل اور اس کی باقیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر کسانوں کی ٹریننگ کے حوالے سے میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اس دوران کسانوں کو دھان کی فصل سے زیادہ پیداوار اور ممنوعہ زہروں کے بارے میں آگاہی دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو فصل کی باقیات کو نہ جلانے کے بارے میں اور اس کو تلف کرنے کے بارے میں بھی آگاہی دی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کسان ٹریننگ پروگرام کا انعقاد جاری ہے جس کے تحت مزید کسانوں کو چاول کی بہتر پیداوار ، پیسٹ سکائوٹنگ کے حوالے سے مزید آگاہی، 13 ممنوعہ کیڑے مار ادویات ،فصل کی باقیات کو جلانے کے عمل سے بچنے کیلئے آگاہی اور چیکنگ کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :