Live Updates

کیپ وردے میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 7 افراد ہلاک، ہنگامی حالت کا اعلان

منگل 12 اگست 2025 10:50

پرايا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) افریقی ملک کیپ وردے میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 7 افراد ہلاک ہو گئے ، جس کے بعد حکومت نے ساؤ وِسنٹے اور سانتو آنتاؤ جزائر میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

شنہو اکے مطابق وزیر داخلہ و انتظامیہ پاؤلو روشا نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ قومی سول پروٹیکشن اور فائر سروس کے صدر، ڈومنگوس تاوریس نے بتایا کہ بارشوں سے سانتو آنتاؤ میں انفراسٹرکچر، گھروں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، جہاں لینڈ سلائیڈز نے ایک بار پھر آلٹو میرا قصبے کا راستہ منقطع کر دیا ہے جسے چند دن قبل ہی بحال کیا گیا تھا۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :