قازقستان کے نیشنل فنڈ کے زرمبادلہ کے ذخائر 2.98 فیصد اضافے سے 60 ارب 59 کروڑ ڈالر ہو گئے

منگل 12 اگست 2025 10:50

آستانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) قازقستان کے نیشنل فنڈ کے زرمبادلہ کے اثاثے جولائی میں بڑھ کر 60 ارب 59 کروڑ امریکی ڈالر تک پہنچ گئے جو نومبر 2024 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔

(جاری ہے)

کاز انفارم کے مطابق نیشنل بینک کی جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں رواں سال کے آغاز کے مقابلے میں 2.98 فیصد اضافہ ہوا ہے، رواں سال جنوری کے بعد سے قازقستان کے خالص بین الاقوامی زرمبادلہ کے ذخائر میں 15.54 فیصد اضافہ ہوا جو 50.3 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ سونے کے ذخائر کی مالیت 37.66 فیصد بڑھ کر 32.8 ارب امریکی ڈالر کے مساوی ہو گئی۔

نیشنل بینک کے گورنر تیمور سلیمنوف کے مطابق 2025 کے آغاز سے نیشنل فنڈ کے اثاثے 2.6 فیصد اضافہ کے ساتھ 60.3 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔