فیصل آباد‘ بچوں سے زیادتی کا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک‘ساتھی فرار

ملزم کے ساتھی فائرنگ کرکے اسے حراست سے چھڑوا کر فرار ہوئے‘فائرنگ کے تبادلے میں ملزم مارا گیا، ساتھی فرار ہوگئے

منگل 12 اگست 2025 11:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)فیصل آباد میں بچوں سے زیادتی کا ملزم مبینہ مقابلے میں مارا گیا، اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔سی سی ڈی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سی سی ڈی ٹیم ملزم کو برآمدگی کیلئے لے جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

ملزم کے ساتھی فائرنگ کرکے اسے حراست سے چھڑوا کر فرار ہوئے۔فائرنگ کے تبادلے میں ملزم مارا گیا، جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔ہلاک ہونے والا ملزم بچوں اور بچیوں سے زیادتی کرتا، نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا تھا۔سی سی ڈی کے مطابق ملزم کے موبائل سیزیادتی کی متعدد ویڈیوز بھی برآمد ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :