ٹریفک پولیس کی تمام عمارتوں، دفاتر اور گاڑیوں پر قومی پرچم لگانے کی ہدایت

منگل 12 اگست 2025 16:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) ڈی آئی جی ٹریفک نے وطن سے محبت اور جذبہ خدمت کے اظہار کے طور پر ٹریفک پولیس کی تمام عمارتوں، دفاتر اور گاڑیوں پر قومی پرچم لگانے کی ہدایت جاری کر دی۔

(جاری ہے)

ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق ڈی آئی جی محمد وقاص نذیر نے کہا کہ تمام افسران سرکاری بلڈنگ اور وہیکلز پر پرچم آویزاں کرنے کو یقینی بنائیں،صوبہ بھر میں جشن آزادی کی تقریبات پر ٹریفک روانی کو یقینی بنائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ون ویلنگ، ہلڑ بازی، زگ زیگ، ریسنگ کرنیوالوں کیخلاف خصوصی اقدامات کیے جائیں،سائیلنسر اتارنے والو ں کیخلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :