ڈیرہ اسماعیل خان ،علاقہ ڈھلہ گجرات میں گھر کے اندر تلخ کلامی پر بھائی کی اچانک فائر ہونے سے دوسرا بھائی جاں بحق

منگل 12 اگست 2025 16:44

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) علاقہ ڈھلہ گجرات میں گھر کے اندر تلخ کلامی پر بھائی سے اچانک فائر ہونے سے دوسرا بھائی جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور میں 66سالہ ڈھلہ گجرات کے رہائشی غلام شبیر بلوچ نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اپنی اراضیات میں مال مویشی کا گھاس کاٹ رہا تھا ۔

(جاری ہے)

مجھے گھر سے فون آیا اور اطلاع ملی کہ گھر میں میرے بیٹوں عمران اور رمضان کی لڑائی ہوئی ہے اور محمد عمران سے بندوق کا فائرہواہے جس سے لگ کر رمضان زخمی ہو کر جاں بحق ہوگیاہے۔

وجہ عداوت نہیں ہے تاہم گھر والوں نے بتایا کہ عمران اپنے مقتول بھائی رمضان کو برے کاموں سے منع کررہاتھا جس پر رمضان کو غصہ آیا اور کمرے میں پڑی بندوق12بور اٹھا کر لے آیا تاہم چھینا جھپٹی کے دوران فائر ہونے سے میرا بیٹا رمضان جاں بحق ہوگیا۔\378

متعلقہ عنوان :