ایل ڈبلیو ایم سی تقریب ،سی ای او بابر صاحب دین نے اقلیتی برادری کے رہنمائوں اور ورکرز کے ساتھ کیک کاٹا

منگل 12 اگست 2025 17:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) اقلیتوں کے قومی دن کی مناسبت سے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مرکزی دفتر میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے افسران،اقلیتی برادری کے رہنماوں اور ورکرز کے ہمراہ کیک کاٹا۔تقریب میں ڈپٹی سی ای او اورنگزیب، ذوالقرنین حیدر، الطاف انصاری،ایم پی اے طارق گل، یونین لیڈرز اور ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

(جاری ہے)

بین المذاہب کے عملی مظہر اور ہم آہنگی کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی ہیڈ آفس کو قومی پرچموں اور یکجہتی کے پوسٹرز سے سجایا گیا۔اس موقع پر سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا تھا کہ ہماری اقلیتی برادری ملکی ترقی اور خوشحالی میں برابر کی شریک ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی رنگ،نسل اور مذہب سے بالا تر ہو کر روزگار کے مساوی مواقع فراہم کرتی ہے۔اقلیتوں کا قومی دن بھائی چارے،رواداری اور اتحاد کا پیغام دیتا ہے،جو ایک مضبوط اور پر امن معاشرے کی بنیاد ہے۔

متعلقہ عنوان :