صنعتی صارفین پر بھاری گیس بلز، لاہور چیمبر کا احتجاج

منگل 12 اگست 2025 22:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2025ء) حکومت کی جانب سے گیس کے زائد بلوں کی پالیسی پر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سخت احتجاج کیا ہے۔ اس سلسلے میں صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد کی زیر صدارت پریس کانفرنس ہوئی جس میں سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان، ای سی سی ممبر رانا محمد نثار اور دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

صدر لاہور چیمبر ابوذر شاد نے کہا کہ ہر ہفتے ایک دو نئے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں اور ان پر بات کے لیے پریس کانفرنس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچتا۔ آج اوگرا نے ایک ساتھ 84 نوٹی فکیشن جاری کر دیے ہیں، جن کے نتیجے میں صنعتی صارفین کو بھاری ریٹروسپیکٹو گیس بل بھیجے گئے ہیں۔ ان بلز میں گزشتہ چار سال کا بیک ڈیٹ حساب شامل ہے، جس کے تحت لاکھوں سے کروڑوں روپے تک کی ادائیگی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ ایس این جی پی ایل کی جانب سے یہ بھاری بیک ڈیٹ بلز صنعتی شعبے کے لیے سنگین مشکلات پیدا کریں گے اور اس اقدام سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی مجروح ہوگا۔