ایف آئی اے لاہور کی کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ملزمان گرفتار

منگل 12 اگست 2025 22:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) ایف آئی اے لاہور نے انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔ترجمان کے مطابق ایف آئی اے لاہور زون کی بڑی کارروائیاں کئی گئیں۔گرفتار ملزمان کی شناخت طارق محمود اور جعفر علی کے نام سے ہوئی ہے۔ملزمان کو چھاپہ مار کاروائی میں ننکانہ صاحب اور ٹیکسلا سے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث ہیں ۔ملزم طارق محمود نے شہری کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر2 لاکھ 20 ہزار روپے بٹورے۔ملزم ایف آئی اے کو2023 سے مطلوب تھا جبکہ ملزم جعفر علی نے شہری کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر7 لاکھ روپے ہتھیائے۔ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے۔ملزمان بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے تھے ،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :