نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) کے 44ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے افسران کا واسا لاہور کا دورہ

منگل 12 اگست 2025 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) سے تعلق رکھنے والے 44ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے افسران نے واسا لاہور کا دورہ کیا جہاں ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ڈائریکٹر مدثر جاوید نے شرکا کو واسا لاہور کے سروس ڈیلیوری نظام، شکایات کے ازالے کے اقدامات اور عوامی سہولیات میں شفافیت کے لیے اختیار کیے گئے جدید طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اس دوران وفد کو واسا کے کمپلینٹ مینجمنٹ ڈیش بورڈ، 1334 اسسٹنس اینڈ سپورٹ سنٹر، ڈیجیٹل کمپلینٹ سنٹرز، واسا لاہور اینڈرائڈ موبائل ایپلی کیشن اور سوشل میڈیا کمپلینٹ سسٹم کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید نے کہا کہ عوامی خدمت میں شفافیت اور کارکردگی واسا کی اولین ترجیح ہے، جبکہ ایم ڈی واسا غفران احمد نے بتایا کہ شہریوں کو بروقت اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ شہری شکایات کے فوری ازالے اور کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کو مزید موثر بنانے پر مسلسل کام جاری ہے۔ڈی جی واسا پنجاب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فیلڈ اسٹاف کی استعداد کار بڑھانے اور سروس ڈیلیوری نظام کو مزید مستحکم کرنے کے لیے واسا لاہور ہر ممکن اقدامات کرے گا۔وفد کو واسا لاہور کے زیر زمین 13 واٹر ٹینکس کے منصوبے سے بھی آگاہ کیا گیا جسے افسران نے ایک انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے بھرپور سراہا۔

مزید برآں، شرکا کو واسا لاہور کے ماسٹر پلان، درپیش چیلنجز اور موجودہ وسائل سے متعلق بھی تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔اس موقع پر نیپا وفد میں عائشہ غضنفر، ثمن شیرازی، محمد شاہ میر، محمد تصور، احمد ارسلان، صفدر علی، علی ارسلان، نقیب ارشد، حسنین شمیم، اشفاق احمد اور محمد منصور شامل تھے۔