کبھی بھی لوگوں کو بہکانے کیلئے فلمیں نہیں بنائوں گا،اداکار جون ابراہم

بدھ 13 اگست 2025 12:55

کبھی بھی لوگوں کو بہکانے کیلئے فلمیں نہیں بنائوں گا،اداکار جون ابراہم
دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)بالی ووڈ کے معروف اداکار جون ابراہم نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی لوگوں کو بہکانے کیلئے فلمیں نہیں بنائوں گا۔بالی ووڈ کے معروف اداکار جون ابراہم نے نئی فلم تہران کی ریلیز سے قبل سنسرشپ اور سیاسی حساسیت کے موضوع پر کھل کر بات کی ہے۔انہوں نے انڈین فلم انڈسٹری میں تخلیقی آزادی اور ضابطہ کاروں کے درمیان نازک توازن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی ایسی فلمیں نہیں بنائیں گے جو لوگوں کو سیاسی طور پر متاثر کرنے کی غرض سے ہوں۔

(جاری ہے)

جون ابراہم نے بتایا ہے کہ’’تہران‘‘کو سینما گھروں میں دکھانے کی اجازت ملنا ایک چیلنج تھا اور انہوں نے وزارت خارجہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے فلم کی نمائش کی اجازت دی، انہوں نے سنسر بورڈ کی ضرورت کو تسلیم کیا مگر اس کے موجودہ طریقہ کار پر سوال اٹھایا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں نہ دائیں بازو کا ہوں نہ بائیں، میں سیاسی طور پر باشعور ہوں اور اپنی فلموں میں ایمانداری کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہوں، میں تجارتی فائدے کے لیے سیاسی یا جارحانہ موضوعات پر مبنی فلمیں بنانے کے حق میں نہیں بلکہ اپنی تخلیقی شناخت پر قائم رہتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :