پاکستان آئیڈل 2025 کی میزبانی کا اعزاز سید شفاعت علی کے نام

دنیا کے سب سے بڑے میوزک مقابلے پاکستان آئیڈل کی گونج ایک بار پھر زور و شور سے ہر طرف سنائی دینے لگی

بدھ 13 اگست 2025 12:46

پاکستان آئیڈل 2025 کی میزبانی کا اعزاز سید شفاعت علی کے نام
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)پاکستان آئیڈل 2025 کی میزبانی کا اعزاز سید شفاعت علی کو مل گیا۔مزاح، مستی اور انٹرٹینمنٹ کے بادشاہ اپنی میزبانی سے شو کو یادگار بنانے کو تیار ہیں، سب کی نظریں جیو پر جم گئیں۔دنیا کے سب سے بڑے میوزک مقابلے پاکستان آئیڈل کی گونج ایک بار پھر زور و شور سے ہر طرف سنائی دینے لگی ہے۔

(جاری ہے)

شائقین کے دلوں میں یہ سوال گردش کر رہا تھا کہ اس سنسنی خیز سیزن کی میزبانی کون کرے گا تو سن لیجیے یہ اعزاز حاصل کرنے جا رہے ہیں مزاح، برجستگی اور انٹرٹینمنٹ کے بادشاہ سید شفاعت علی، یہ وہی ہیں جو ہر اسٹیج کو جگمگاتے ہیں، ہر محفل کو رنگین اور ہر شو کو یادگار بنا دیتے ہیں۔اس بار وہ پاکستان آئیڈل کو بھی اپنی چمک اور توانائی سے چار چاند لگانے آ رہے ہیں۔

ایم ایچ ایل کی پیشکش جیو ٹی وی پر پاکستان آئیڈل کے لیے نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد آڈیشنز اپ لوڈ کر رہی ہے، پروگرام کے ججز کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔تو دیر نہ کیجئی!اگر آپ بھی گلوکاری کے خواب کو حقیقت میں بدلنا چاہتے ہیں تو ابھی فون اٹھائیں، اپنا ڈیجیٹل آڈیشن اپ لوڈ کریں اور شامل ہو جائیں دنیا کے سب سے بڑے میوزک مقابلے میں، کیا پتہ اگلا پاکستان آئیڈل آپ ہی ہوں