سپیکر قومی اسمبلی کا گلوکار عاطف اسلم کے والد محمد اسلم کے انتقال پر اظہار افسوس

بدھ 13 اگست 2025 17:17

سپیکر قومی اسمبلی کا گلوکار عاطف اسلم کے والد محمد اسلم کے انتقال پر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گلوکار عاطف اسلم کے والد محمد اسلم کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے عاطف اسلم اور انکے خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں انکا بچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔انہوںنے کہاکہ غم اور دکھ کی گھڑی میں عاطف اسلم اور انکے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں،اللہ تعالی مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔آمین