بٹگرام، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا ریسکیو سٹیشن کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ، تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

بدھ 13 اگست 2025 13:05

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بٹگرام انجنئیر تنویر احمد نے ریسکیو 1122 سٹیشن 11 کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہا کہ جلد سے جلد تمام تعمیراتی کام کو مکمل کیا جائے تاکہ ادارہ نئے دفتر میں فوری منتقل ہو کر اپنے فرائض منصبی مزید احسن طریقے سے انجام دے سکے۔