ہائیکورٹ ، مقامی عدالتیں کل اور پرسوں بند رہیں گی

بدھ 13 اگست 2025 14:01

ہائیکورٹ ، مقامی عدالتیں کل اور پرسوں بند رہیں گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)لاہور ہائیکورٹ اور مقامی عدالتیں کل اور پرسوں( جمعرات اور جمعہ ) بند رہیں گی ۔14 اگست کو یومِ آزادی کی مناسبت سے عام تعطیل ہو گی، جبکہ 15 اگست کو حضرت داتا گنج بخش کے عرس کے موقع پر تعطیل دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :