
ایسا نہیں ہوسکتا کہ وزیراعظم لاہور کیلئے شہبازاسپیڈ اور کراچی کیلئے شہبازسِلو بن جائیں
کراچی میگاپراجیکٹس کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھائیں گے، امید ہے کہ کراچی کیلئے وزیراعظم اسی طرح سپورٹ کریں گے، جس کا مظاہرہ لاہور کیلئے دکھاتے رہے۔ بلاول بھٹو کا منصوبوں کی سست روی پر برہمی کا اظہار
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 13 اگست 2025
21:33

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نئے کینال کی تعمیر سے ضلع وسطی، ضلع غربی اور کیماڑی کو فائدہ ہو گا، جبکہ اسی منصوبے سے لیاری والوں کو بھی مستفید کرنےکے لیے پی سی ون تیار کر لیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ موڈ کے تحت سمندر کے کھارے پانی کو میٹھا بنانے کے منصوبہ کام کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلدیہ اعظمیٰ کراچی کا شہر میں نفرت و تقسیم کی سیاست کے لیے استعمال نہیں کیا جا رہا، اور یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ حکومتِ سندھ اور بلدیاتی ادارے ایک ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ، جس سے عوام کو فائدہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کرنے والوں کے نام اور چہرے تو مختلف ہوسکتے ہیں، لیکن اُن کا طریقہ کار ایک ہی جیسا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی نے نفرت و تقسیم کی سیاست کرنے والوں کو شکست دی، اور امید ہے کہ آئندہ انتخابات میں بھی کام کرنے والوں کو ووٹ ملے گا نہ کہ نفرت کی سیاست پھیلانے والوں کو۔ انہوں نے کراچی اور حیدرآباد کے پارٹی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ شہروں کے جیالوں نے ماضی میں دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور یہاں کی نفرت و تقسیم کی سیاست کے آگے ڈٹے رہے۔ انہوں نے کہا کہ جیالوں کی محنت اور قربانیوں کی وجہ سے تاریخ میں پہلی بار کراچی اور حیدرآباد میں جیالے میئر منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب نفرت پھیلانے والے سیاست دانوں کو کراچی و حیدرآباد کے عوام پہچان چکے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی کا معاملہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کے سامنے اٹھائیں گے اور انہیں بولیں گے کہ کے 4 منصوبے کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید تھی کہ کراچی کی ترقی و عوامی مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم میاں شہباز شریف اسی تندہی سے سپورٹ کریں گے، جس کا مظاہرہ وہ لاہور کے لیے دکھاتے رہے ہیں۔ پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارت کو عبرتناک شکست دی، اور دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہم نے بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی شکست سے ہمکنار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِن شکستوں کے بعد بھارت مزید بزدلانہ ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے، اور وہ قوم پرستوں اور دہشتگردوں کی سہولت کاری کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو فنڈنگ کر رہا ہے تاکہ وہ دہشت گرد تنظیمیں معصوم شہریوں کا خون بہا سکیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن ہاہو کو نقل کرتے ہوئے سازش کی اور یہ اعلان کیا کہ وہ پاکستان کے حصے کا پانی روکنا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نےغیرقانونی طور پرسندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کرکے “سندھُو” (دریائے سندھ) پر تاریخی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار سندھ طاس کے معاہدے کو توڑ کر ہمارے دریا پر ڈیم اور نئے کینالز بنانا چاہتی ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پوری دنیا، بھارت اور مودی رجیم کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم ان کا مقابلہ پہلے سفارتی سطح پر کریں گے، اور مجبور کیا گیا تو جنگ کے میدان میں بھی مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی بھارت کو مجبور کریں گے کہ وہ عالمی قاوانین کے مطابق سندھ طاس معاہدے پر عمدرآمد کرے ورنہ کراچی کے لوگ بھارت سے 6 کے 6 دریا چھین کر پاکستان میں اپنی عوام تک پہنچائیں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، میئر کراچی بئریسٹر مرتضیٰ وہاب، سندھ کے وزراء، اراکین اسمبلی، پیپلز پارٹی کے عہدیداران اور معززینِ شہر بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کی تمام سیاسی جماعتوں کومیثاق پاکستان کا حصہ بننے کی دعوت
-
پاکستان معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے ،ہمارے اوپر قرضوں کا بوجھ بھی آدھا ہو چکا ہے
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر قوم کا عظیم بیٹا ہے
-
وزیر اعظم کا آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان
-
دنیا کا پہلا مکمل اے آئی انگلش نیوز چینل 14 اگست کو لانچ کردیا گیا
-
پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی خریداری میں 2 ارب روپے سے زائد کے گھپلوں کا انکشاف
-
بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں بدامنی جبکہ سندھ کے عوام پر کچے پکے کے ڈاکو مسلط ہیں
-
ملک میں موٹربائیکس حادثات کی شرح سب سے زیادہ 65 فیصد ہے جو خطرناک صورتحال ہے
-
نیویارک میں پاک امریکن سوسائٹی یو ایس اے کے تحت یوم آزادی کی شاندار تقریب
-
مودی سرکار سندھ طاس کے معاہدے کو توڑ کر دریائے سندھ پر ڈیم اور نئے کینالز بنانا چاہتی ہے
-
ایسا نہیں ہوسکتا کہ وزیراعظم لاہور کیلئے شہبازاسپیڈ اور کراچی کیلئے شہبازسِلو بن جائیں
-
ٹیکس فراڈکیسز کی تحقیقات، ایف بی آر کو اضافی اختیارات مل گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.