اپنی ذمہ داریوں سے غفلت کے ذمہ داران کے خلاف محکمامہ کارروائی کو عمل میں لایا جائے گا،ڈپٹی کمشنر قصور

بدھ 13 اگست 2025 16:42

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر عمران علی نے ڈسٹرکٹ جیل قصور کا دورہ کیا ۔ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر غلام مصطفی سحر، سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل میاں عمیر اکرام سمیت دیگر ضلعی افسران بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر عمران علی نے ڈسٹرکٹ جیل ہیلتھ کونسل کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی ۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنٹ جیل اور محکمہ ہیلتھ کے افسران نے جیل میں قیدیوں کو مہیا کی جانیوالی سہولیات بارے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر عمران علی نے قیدیوں کو مہیا کی جانیوالی میڈیکل ، تعلیم ، کھانا و دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا ، کسی بھی قیدی کی جانب سے صحت سے متعلق کسی بھی شکایت کا فوری نوٹس لیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر قصور نے کہا کہ اپنی ذمہ داریوں سے غفلت کے ذمہ داران کے خلاف محکمامہ کارروائی کو عمل میں لایا جائے گا ۔