غزہ میں انسانی بحران ناقابل تصور حدوں تک پہنچ چکا ہے، یورپی وزرائے خارجہ

ہمارے سامنے غزہ میں قحط مسلط کیا جا رہا ہے، اسرائیل امداد کو غزہ میں داخلے کی اجازت دے،بیان

بدھ 13 اگست 2025 16:45

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)برطانیہ اور فرانس سمیت 27 یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ کی صورتحال پر مشترکہ بیان میں کہا کہ غزہ میں انسانی بحران ناقابل تصور حدوں تک پہنچ چکا ہے۔

(جاری ہے)

یورپی وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہمارے سامنے غزہ میں قحط مسلط کیا جا رہا ہے، اسرائیل امداد کو غزہ میں داخلے کی اجازت دے۔ یورپی وزرائے خارجہ نے مزید کہا کہ امدادی اداروں کی غزہ میں رسائی کے لیے اقدامات کیے جائیں، امدادی مراکز پر مہلک کارروائیوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔یورپی وزرائے خارجہ نے کہا کہ شہریوں اور امدادی کارکنوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔