سینٹرل افریقن ریپبلک کی عدالت نے معطل فٹ بال عہدیداران کو بحال کر دیا

بدھ 13 اگست 2025 16:53

یاؤنڈے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) وسطی افریقی جمہوریہ (سی اے آر) کی ایک عدالت نے ملک کی فٹ بال فیڈریشن کے صدر،تین نائب صدور اور سیکرٹری جنرل کو بحال کر دیا ہے، جنہیں جون میں کھیلوں کے وزیر روڈولف ہیرتیئر ڈونینگ وانزومن نے 6 ماہ کے لیے معطل کر دیا تھا۔شنہوا کے مطابق بانگوئی کی انتظامی عدالت وسطی افریقی جمہوریہ (سی اے آر) نے یہ فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

ایف اے کے سیکرٹری جنرل اوکٹیو مہمت اڈیالو نے اپنے ایک بیان میں "عدالتی فیصلے " کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ان کی ترجیح ملک میں فٹبال کی ترقی ہے۔ان عہدیداروں کو جون میں کھیل کی بنیادی اقدار کی خلاف ورزی، قومی مردوں کی ٹیم کو فیفا ڈے کے لیے سفر کرنے کے لیے حکومتی اجازت حاصل کرنے سے انکار، اور فیڈریشن کی سرگرمیوں کے بارے میں انتظامی اور مالیاتی رپورٹ فراہم کرنے میں ناکامی سمیت وجوہات کی بنا پر چھ ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں وزیر کھیل نے سابق کیمرون کوچ ریگوبرٹ سانگ کو قومی ٹیم کا منیجر مقرر کیا تھا، جسے فیڈریشن نے مشاورت کے بغیر کیا گیا فیصلہ قرار دے کر مسترد کر دیا تھا، اور تب سے فیڈریشن حکومتی تقرری کے بغیر کام کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :