ڈپٹی کمشنر بٹگرام د کا تاجر برادری کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس، کیو آر کوڈ کے ذریعہ ڈیجیٹل ادائیگی سے متعلق بریفنگ دی گئی

بدھ 13 اگست 2025 16:56

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد نے تاجر برادری کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کیو آر کوڈ کے ذریعہ ڈیجیٹل ادائیگی کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے شرکا کو صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کے لئے فراہم کردہ سہولیات، موبائل والٹ سیٹ اپ اور ایکٹیویشن، کیو آر کوڈ کا اجرا، مرچنٹس اور وینڈرز کے لئے ہیلپ ڈیسک، ایپ انسٹالیشن اور رہنمائی، ای میل اکائونٹ بنانے کی سہولت، وائی فائی کنیکٹیویٹی، کیش لیس خیبر پختونخوا کی جانب عملی قدم اور ڈیجیٹل آن بورڈنگ رومز کا قیام جیسے اہم اقدامات سے آگاہ کیا۔

ان اقدامات کا بنیادی مقصد ضلعی سطح پر ڈیجیٹل معاشی سہولیات کو فروغ دینا اور تاجروں و شہریوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کروانا ہے۔ اجلاس میں شہریوں سے درخواست کی گئی کہ وہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔