سعودی فلم کمیشن نے پہلی بار آسکر میں شمولیت کے لیے درخواستیں طلب کر لیں

بدھ 13 اگست 2025 17:08

سعودی فلم کمیشن نے پہلی بار آسکر میں شمولیت کے لیے درخواستیں طلب کر ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)سعودی فلم کمیشن نے مقامی فلم سازوں سے کہا ہے کہ وہ آسکر میں شامل ہونے کی تیاری کے سلسلے میں اپنا کام کمیشن کے پاس بجھوائیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہو رہا ہے کہ کمیشن نے مقامی فلم سازوں سے کہا ہے کہ وہ غور کے لیے اپنے کام کے ساتھ درخواستیں بھیجیں تاکہ سعودی عرب، بین الاقوامی فیچر فلم کی کیٹیگری میں، 98 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں سرکاری طور پر شریک ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :